شوبز

”ہندی میڈیم“ چین میں ریلیز کی جائے گی

ممبئی(شوبز ڈیسک / میڈیا 92 نیوز)بالی وڈ فلم”ہندی میڈیم “ رواں سال 4 اپریل کو چین میں ریلیز کی جائے گی۔عامر خان کی فلم ”سیکرٹ سپرسٹار“ اور سلمان خان کی فلم”بجرنگی بھائی جان “کی چین میں ریلیز کے بعد اب اداکار عرفان خان اور پاکستان اداکارہ صباقمر کی فلم ”ہندی میڈیم “بھی چین میں ریلیز کی جائے گی۔اس سسلے میں فلم کے ہداتیکار سکت چوہدری کا کہنا ہے کہ میرا خیال ہے کہ چین میں ہندی فلموں کی ریلیز کیلئے ہر کسی کو اداکار عامر خان کا شکر گزار ہونا چاہیے کیونکہ انہوں نے نئے اور ایک بڑی تعداد میں ناظرین کے سامنے ہندی سینما کے وژن کا ایک نیا قدم اٹھایا ہے۔

Back to top button