خواتین کو ذہنی سکون کی ضرورت:گیل گیڈٹ

لاس اینیجلس(شوبز ڈیسک/ میڈیا92 نیوز) ہالی وڈ اداکارہ گیل گیڈٹ نے کہا ہے کہ خواتین کو ذہنی سکون کیلئے اپنے پیاروں کے گھیرے میں رہنا چاہیے کیونکہ نفسانفسی کے اس دور میں ذہنی سکون اپنے پیاروں کی قربت سے ہی حاصل ہوتا ہے۔آج خواتین زندگی کے مختلف شعبوں میں کررہی ہیں،انہیں جسمانی سکون کے ساتھ ذہنی سکون کی ضرورت ہوتی ہے۔انہیں اپنے پیاروں کی قربت میں رہنا چاہیے کیونکہ ان کی موجودگی کے احساس سے جو سکون ملتا ہے وہ کہیں اور ممکن نہیں ۔ہم مائیں ،بیٹیاں اور پیشہ ور بھی ہیں ،ہمیں اپنے گردایسے لوگ اکھٹے کرنے چاہیں جو ہم اور ہم ان سے محبت کرتے ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

باتیں بنانا چھوڑیں اور ووٹ ڈال کر اپنا حق استعمال کریں، بشریٰ انصاری

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل …