ممبئی(میڈیا92نیوز/مانیٹرنگ ڈیسک) اداکار رنویر سنگھ نے کہا ہے کہ ملک میں فلم”پدومات“ کے خلاف احتجاج فسطانیت پرمبنی تھے، مجھے یقین نہیں آتا کہ ہم 2018ءمیں ہیں کیونکہ یہ بہت عجیب محسوس ہوتا ہے ملک میں احتجاج فاشزم اورمعاشی ومعاشرتی طبقہ بندیوں پر مبنی ہوتے ہیں اور میرے لئے یہ بہت حیرانی کا باعث بنا جب یہ احتجاج غصے میں بدل گئے۔ انہوںنے کہا کہ بھارتی سنسر بورڈ کے سربراہ پرسون جوشی نے فلم کےلئے بہت کچھ کیا جس کا نتیجہ فلم کی ریلیز تھا اداکار رنویر سنگھ ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم”پدومات“ میں دکھائی دئیے۔
