ممبئی(میڈیا92نیوز/مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی اداکارہ شریا سرن اپنے روسی دوست آندرے کوسچیو سے شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں کی شادی 12مارچ کو ممبئی میں رہائش گاہ پر ہوئی اور گزشتہ روزان کے اہل خانہ نے شادی کی تصدیق کردی ہے۔ مڈڈے کی رپورٹ کے مطابق شریا کی شادی میں صرف ان کے قریبی دوست اوررشتے دارو ں نے شرکت کی، شادی میں صرف ان کے قریبی دوست اور رشتے داروں نے شرکت کی، شادی میں شریا نے روایتی سرخ شادی کاجوڑا پہنا۔ شریا کے قریبی ذرائع نے بھی شادی کی تصدیق کی اور بتایا کہ تقریب میں صرف رشتے داروں اور قریبی دوستوںنے شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق تقریب میں صرف بالی ووڈ شخصیات میں سے منوج باجپائی اور شبانہ نے شرکت کی اور یہ دونوں شریا کے پڑوس میں رہائش پذیر ہیں۔ شریا سرن اپنی اداکاری کی بدولت کئی ایوارڈز بھی اپنے نام کرچکی ہے۔
