شوبز

جیکولین فرنینڈس نے حجاب پہن لیا، تصاویر کی انٹرنیٹ پر دھوم مچ گئی

ابوظہبی(میڈیا92نیوز/مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے ابوظہبی کی خوبصورت جامع مسجد شیخ زید کا دورہ کیا۔ اس دوران جیکولین نے حجاب لیا اور مسجد کے مختلف حصوں کو دیکھا جس کی تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئیں۔ بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ ساتھی اداکار سلمان خان کے ساتھ ریس3کی شوٹنگ کےلئے متحدہ عرب امارات میں موجود ہیں، شوٹنگ ٹیم مختلف شہروں میں فلم کے مختلف سین کی عکس بندی میں مصروف ہے تاہم اس دوران جیکولین نے موقع پاکر ابوظہبی کی خوبصورت جامع مسجد شیخ زید کا دورہ کیا، جیکولین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام میں مسجد کے دورے کے دوران بنائی گئی تصاویر اور ویڈیو کو شیئر کیا جس میں اداکارہ حجاب میں ملبوس مسجد کے مختلف حصوں کو دیکھ رہی ہیں جبکہ وہاں موجود لوگوں نے اداکارہ کے ہمراہ تصاویر بھی بنوائیں۔ جیکولین فرنینڈس کی نئی فلم ریس 3کو سلمان خان نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ فلم کے ہدایتکار ریموڈی سوزا ہیں، فلم کے مناظر ممبئی اور بنکاک میں عکسبند کیے گئے ہیں جبکہ بقیہ ماندہ مناظر کی شوٹنگ کےلئے ٹیم ابوظہبی پہنچی ہے،فلم15جون کو سینماﺅں کی زینب بنے گی۔

Back to top button