شوبز

ماہرہ اور ایشوریا میں سے زیادہ خوبصورت کون،میڈیا میں نئی بحث چھیڑ گئی

لاہور،ممبئی(میڈیا 92نیوز/مانیٹرنگ ڈیسک) نامورپاکستانی اداکارہ ماہرہ خان ایک بار پھر لباس کی وجہ سے میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں لیکن اس بار ان کا موازنہ اداکارہ ایشوریا رائے سے کیا جارہاہے۔ ماہرہ خان نے حال ہی میں ایک فوٹو شوٹ کرایا ہے جس میں وہ لال اور کالی دھاریوں والے لباس میں بہت خوبصورت نظر آرہی ہیں۔ ماہرہ نے اپنے فوٹو شوپ کی تصاویر انسٹا گرام اکاﺅنٹ پر بھی شیئر کی ہیں، دوسری جانب بھارتی حسینہ ایشوریا رائے بچپن نے بھی بھارتی میگزین فیمینا کےلئے فوٹو شوٹ کرایا ہے۔تاہم حیرت انگیز بات یہ ہے کہ دونوں اداکاراﺅں نے فوٹو شوٹ میں ایک جیسا لباس زیب تن کیا ہواہے۔دونوں اداکاراﺅں کا لباس ایک جیسا ہونے کی وجہ سے بھارتی میڈیا میں نئی بحث چھڑگئی ہے کہ ماہرہ اور ایشوریا میں سے زیادہ خوبصورت کون سی اداکارہ لگ رہی ہے۔

Back to top button