ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں آئے روز خواتین کو حراساں کیے جانے کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں اور بالی ووڈ انڈسٹری میں بھی اداکارائیں بھی اس سے محفوظ نہیں، اداکارہ ادھیکا آپٹے نے بھی جنسی حراساں سے متعلق اپنا تجربہ شیئر کیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ رادھیکا آپٹے نے نجی چینل کو دئیے گئے انٹرویو میں انکشاف کیا کہ وہ تامل فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں سیٹ پر موجود تھیں جہاں تامل انڈسٹری کے معروف اداکار نے اپنے پاﺅں سے غیر اخلاقی حرکت کرنے کی کوشش جس پر میں خود پر قابو نہیں رکھ سکی اور ساتھی اداکار کو تھپڑ دے مارا۔ واضح رہے کہ 32سالہ اداکاری رادھیکا آپتے نے اپنی ایکٹنگ کا سفر تھیٹر سے شروع کیا تھا۔
