گلوکار دلیر مہندی کو انسانی سمگلنگ کیس میں2سال قید، ضمانت منظور

نئی دہلی(میڈیا92نیوز/مانیٹرنگ ڈیسک) معروف بھارتی گلوکار دلیر مہندی کو بھارت کی مقامی عدالت نے انسانی سمگلنگ کا الزام ثابت ہونے پر دو سال قید کی سزا سنادی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پٹیالہ کی مقامی عدالت نے 50سالہ دلیر مہندی کو گزشتہ روز انسانی سمگلنگ کا مرتکب قرار دیا جس کے بعد پولیس نے انہیں فوری طورپر گرفتار کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دلیر مہندی اور ان کے بھائی شمشیر سنگھ پر الزام تھا کہ انہوںنے لوگوں کو اپنے میوزک گروپ کا حصہ قرار دے کر غیر قانونی طورپر بیرون ملک بھیجا اور اس کے عوض ان سے بھاری رقم وصول کیں۔ دلیر مہندی پر اپنے گروپ کی تین لڑکیوں کو بھی امریکی شہر سان فرانسسکو میں فرار کرنے کا الزام ہے۔ پٹیالہ کی عدالت نے دلیر مہندی کو2سال قید کی سزا سنائی، بھارتی خبر ایجنسی اے این آئی کا کہنا ہے کہ گلوکار کو ضمانت بھی مل گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سشانت سنگھ کے اچانک چھوڑ جانے پررشتہ ختم ہوا، انکیتا لوکھنڈے

ممبئی: بھارتی اداکارہ انکیتا لوکھنڈے نے اداکار سشانت سنگھ سے تعلقات ختم ہونےکی وجہ  سے 7 …