کرئیر کے آغاز میں ڈانس میں زیرو تھی:کترینہ

ممبئی(شوبز ڈیسک/ میڈیا 92 نیوز) اداکارہ کترینہ کیف نے کہا ہے کہ کریئر کے آغاز میں ڈانس کرنا میرے لئے سب سے بڑی رکاوٹ تھی اور فلم ” وانٹڈ پر کام کے دوران کوریوگرافر کی طرف سے یہ کہتے سنا کہ میں ڈانس میں زیرو ہوں جو میرے لئے سب سے بڑی ہچکی تھی۔رانی مکھر جی ان دنوں فلم ”ہچکی “ کی تشہیر میں مصروف ہیں اور اسی سسلے میں وہ مختلف شوبز شخصیات کے انٹرویو بھی کررہی ہیں ۔انہوں نے شاہ رخ خان کے بعد کترینہ کیف سے انٹرویو میں پوچھا کہ زندگی کی سب سے بڑی ہچکی کون سی تھی جس پرکترینہ کیف کا کہنا تھا کہ کرئیر کے آغاز میں ڈانس سے بڑی رکاوٹ اور ہچکی تھی۔تیلگوفلم کی عکسبندی کے دوران کوریوگرافر راجو سوندارم میرے ڈانس سے بہت زیادہ تنگ تھے لیکن انہوں نے اس وقت کچھ نہیں کہا لیکن فلم ” وانٹڈ“ پر کام کے دوران میں نے انہیں اداکار سلمان خان کو بتاتے سنا کہ میں ڈانس میں زیرو ہوں جو میرے لئے حیرانگی کا باعث تھا ۔اداکارہ کترینہ کیف ہدایتکار آنندایل رائے کی ڈارف فلم ”زیرو“ میں دکھائی دیں گی جس میں اداکار شاہ رخ خان اور انوشکا شرما بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

باتیں بنانا چھوڑیں اور ووٹ ڈال کر اپنا حق استعمال کریں، بشریٰ انصاری

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل …