نکھل کو”آپریشن بٹلاہاﺅس “ پر فلم بنانے کی اجازت

ممبئی(شوبز ڈیسک/ میڈیا 92 نیوز) پروڈیوسر نکھل اڈوانی کو آپریشن بٹلاہاﺅس پر فلم بنانے کی اجازت مل گئی۔نکھل اڈوانی نے ایک سال قبل آپریشن بٹلاہاﺅس پر فلم بنانے کا اعلان کیا تھا جس میں سیف علی خان کو کاسٹ کیا گیا لیکن سیف علی خان کے مصروف شیڈول کے باعث فلم پر کام شروع نہیں ہوسکا۔ فلم کی کہانی 2008 ءمیں ہونے والے حقیقی واقعے سے متاثرہ ہو کر بنائی گئی ہے جس میں ایک پولیس آپریشن کے دوران دو دہشت گردوں کو مارتی ہے۔توقع کی جارہی ہے کہ فلم میں سیف علی خان موہن چاند شرما کا کردار ادا کریں گے جبکہ فلم میں ہیروئن کیلئے سونا کشی سہنا کے نام پر غور کیا جارہا ہے۔فلم کی عکسبندی ستمبر میں شروع کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

باتیں بنانا چھوڑیں اور ووٹ ڈال کر اپنا حق استعمال کریں، بشریٰ انصاری

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل …