عرفان خان کی بیماری کی تشخیص آنتوں کے کینسسر میں مبتلا

ممبئی(شوبز ڈیسک/ میڈیا 92 نیوز) اداکار عرفان خان نے اپنی بیماری ظاہر کر دی ،ان کا کہنا ہے کہ انہیں ”نیورواینڈ وکرائن ٹیومر“نامی بیماری ہوئی ہے۔گزشتہ ہفتے اداکار عرفان خان نے ٹوئٹر پر اپنی بیماری کی اطلاع دیتے ہوئے کہا تھا کہ جان لیوا بیماری میں مبتلا ہوگئے ہیں تاہم انہوں نے اپنی بیماری سے متعلق تفصیلات بتانے سے گریز کیا تھا۔عرفان خان کی ٹوئٹر کے بعد ہالی وڈ سٹارز اور ان کے مداحوں کی جانب سے جلد صحت یابی کی دعاﺅں کے ساتھ ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا گیا۔میڈیا میں یہ افواہیں بھی گردش کرنے لگیں کہ عرفان خان دماغ کے کیسز میں مبتلا ہوگئے ہیں اور علاج کے لئے بیرون ملک چلے گئے ہیں تاہم اب اداکار نے خود ہی اپنی بیماری سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے تمام افواہوں کو غلط ثابت کردیا۔عرفان خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے امریکی مصنف اور صحافی مارگریٹ کا مشہور قول لکھا”زندگی پر ایسی کوئی پابندی نہیں کہ جو آپ چاہیں ،وہی آپ کو ملے “۔اس کے بعد انہوں نے اپنی بیماری کے متعلق بتایا کہ وہ نیورواینڈ وکرائن ٹیومر نامی بیماری میں مبتلا ہوگئے ہیں ۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا یہ کافی مشکل بیماری ہے اور عام طور پر سننے میں نہیں آتی ۔”نیورو“ کا مطلب صرف دماغی بیماری نہیں ہوتاتاہم میرے اردگرد موجود محبتوں نے مجھے امیددی ہے۔اس کے علاوہ انہوں نے اپنے چاہے والوں سے درخواست کی کہ وہ اسی طرح اپنی مبحتیں اور نیک خواہشات ان کے لیے بھیجتے رہیں۔واضح رہے کہ نیورواینڈ کرائن ٹیومرنامی بیماری کا براہ راست تعلق دماغ سے نہیں ہوتا بلکہ یہ آنتوں میں ہونے والی رسولیاتی ہوتی ہیں جہنیں عموما ًآنتوں کا کینسر کہا جاتاہے۔ان کا اس پیغام میں مزید کہناتھا کہ علاج کے لیے بھارت سے باہر جائیں گے اس کے باعث ملک سے باہر جانا ہوگا اور میں ہر ایک سے دعاﺅں کی درخواست کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

ٹک ٹاکرز کنول آفتاب اور ذوالقرنین نے تھائی لینڈ میں ہوٹل خرید لیا

لاہور: مشہور ٹک ٹاکر جوڑی ذوالقرنین سکندر اور کنول آفتاب نے تھائی لینڈ میں ہوٹل خرید …