سلمان کی مشکلات میں ایک اور اضافہ،مداح نے سلمان کی بیوی ہونےکا دعوی کردیا

ممبئی(میڈیا92نیوز/مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کے بھائی سلمان خان کی مشکلات میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا، دبنگ اداکار سلمان خان کی زندگی میں ایک مسئلہ ختم ہوتا نہیں کہ دوسرا کھڑا ہوجاتا ہے، انہیں بھارتی فلم نگری کے سب سے پسندیدہ کنوارے اداکار کا اعزاز ہے لیکن سلمان خان کی ایک مداح نے ان کے گھر میں گھس کر بیوی ہونے کا دعوی کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان اپنی فلم ”بھارت“ کی شوٹنگ کے باعث گھر میں نہیں تھے اور ان کی مداح سکیورٹی گارڈز کوچکمہ دے کر عمارت کی چھت کی طرف بھاگی اور زور زور سے چلانے لگی کہ سلمان میرا شوہر ہے۔ خاتون کے ہاتھ میں لوہے کی سلاخیں تھیں، جسے دکھا کر اس نے سب کو خود سے دور کیا اوردھمکی دی کہ اگر اسے کسی نے کچھ کیا تو وہ ان سلاخوں سے ہی اپنی زندگی کاخاتمہ کرلے گی۔ بعدازاں فائربریگیڈ کو بلوایا گیا جنہوں نے وہاں پہنچ کر صور تحال کو قابو کیا۔

یہ بھی پڑھیں

باتیں بنانا چھوڑیں اور ووٹ ڈال کر اپنا حق استعمال کریں، بشریٰ انصاری

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل …