”بگ باس“ میں سنی لیون کی شاہ رخ خان اور سلمان خان کی ماں بننے کی خواہش

ممبئی(میڈیا92نیوز/مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی پروگرام”بگ باس“ میں سنی لیون نے شاہ رخ خان اور سلمان خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں یہاں فلم”دیوار“ کا ایک سین کرنا چاہتی ہوں جس میں شاہ رخ خان امتیابھ بچن اور سلمان خان ششی کپور کا کردار ادا کریں گے۔ اس بات پر دونوں راضی ہوگئے لیکن پھر سنی لیون نے کہا کہ میں آپ دونوں کی ماں بنوں گی جس پر دونوں اداکار پہلے تو چونک گئے اور بے اختیار ہنس پڑے، پھر سلمان خان نے کہا کہ ماں کس اینگل سے لگتی ہو آپ؟۔

یہ بھی پڑھیں

باتیں بنانا چھوڑیں اور ووٹ ڈال کر اپنا حق استعمال کریں، بشریٰ انصاری

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل …