اداکارہ بھاگیا شری ہندی کی فلم انڈسٹری میں واپسی

ممبئی(میڈیا92نیوز/مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ فلم”میں نے پیار کیا“ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ بھاگیا شری ہندی فلم”2سٹیٹس“ کے تیلگو ریمیک سے فلم انڈسٹری میں واپسی کریں گی۔ بھاگیا شری کو1989ءمیں فلم”میں نے پیار کیا“ سے بے حد مقبولیت حاصل ہوئی، جس میں انہوں نے سلمان خان کے مقابل مرکزی کردار ادا کیا۔ آخری بار2010ءمیں فلم ”ریڈالرٹ،داوارودان“ میں دکھائی دیں۔ اب وہ عالیہ بھٹ کی فلم” 2سٹیٹس“ کے تیلگور ریمیک سے فلم انڈسٹری میں واپسی کررہی ہیں۔ فلم کی ہدایات وینکت ریڈی دیں گے جبکہ فلم کی عکسبندی 24مارچ سے شروع کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

سشانت سنگھ کے اچانک چھوڑ جانے پررشتہ ختم ہوا، انکیتا لوکھنڈے

ممبئی: بھارتی اداکارہ انکیتا لوکھنڈے نے اداکار سشانت سنگھ سے تعلقات ختم ہونےکی وجہ  سے 7 …