ہماری فلم کا ایوارڈ جیتنا ہمارے لئے اعزاز کا باعث ہے، جیکی شروف

ممبئی(میڈیا92نیوز/مانیٹرنگ ڈیسک) اداکار جیکی شروف کی مختصر فلم ”شونیاتا“ کو لاس اینجلس فلم فیسٹیول میں بہترین مختصر فلم کے ایوارڈ سے نوازا گیا، ہدایتکار چنتن سردا کی 2017ءمیں بننے والی یہ فلم 22منٹ دورانیے پر مشتمل ہے۔ فلم کو ایوارڈ کے ساتھ ایک ہزار ڈالر کیش انعام سے نوازا گیا۔ فلم میں جیکی شروف اور مچندرا گڑ کرنے اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس سلسلے میں چنتن سرداکا کہنا ہے کہ اتنے بڑے فلم فیسٹیول میں ہماری فلم کا ایوارڈ جیتنا ہمارے لئے اعزاز کا باعث ہے۔

یہ بھی پڑھیں

باتیں بنانا چھوڑیں اور ووٹ ڈال کر اپنا حق استعمال کریں، بشریٰ انصاری

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل …