کراچی (شوبز رپورٹر/میڈیا92نیوز)پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار خواجہ سراﺅں کے موضوں پر بننے والی فلم ” شناخت “ کے ڈسٹری بیوشن کے حقوق فلمیکا یکچرز نے حاصل کرلئے فلم کو رواں سال اپریل میں ریلیز کئے جانے کی اطلاعات ہیں۔ فلم کے حوالے سے اطلاعات ہیں کہ فلم کی شوٹنگ کے بعد پوسٹ پروڈکشن کا کام مکمل کرلیا گیا ہے اور رواں ماہ مارچ میں فلم کی تشہیری مہم شروع کی جارہی ہے جس میں پہلے لاہور پھر کراچی ودیگر شہروں میں بھی فلم کا یونٹ تشہری مہم میں حصہ لے گا ۔
فلم کا ٹریلر ریلیز ہوچکا ہے جبکہ فلم کی کاسف میں نیئر اعجاز ، وسیم اکرم ، ظفر عباس کھچی ، رشید علی ، فیض چوہان ، عاصم صدیقی ودیگر شامل ہیں ۔ فلم کے پروڈ یوسر فواد علی، رائٹر اور ڈایکٹر زبیر شوکت ہیں جبکہ ڈائریکٹر آف فوٹو گرافی کے فرائض آفتاب افی نے انجام دیئے ہیں۔