شوبز

عالیہ بھٹ ، شردھا کپوراور سارہ علی خان کی چھٹی ، پریاپرکاش کو بالی ووڈ کے نامور اداکار کے ساتھ فلم میں کاسٹ کرلیا

ممبئی(شوبز ڈیسک/میڈیا92نیوز) سوشل میڈیا کے ذریعے راتوں رات شہرت حاصل کرنے والی خوبرو اداکارہ پریاپرکاش کا اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ کام کرنے کا خواب پورا ہوگیا۔ پریا پرکاش اداکار رنویر سنگھ کی نئی فلم”سمبا“ میں اداکاری کرتی نظر آئیں گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہدایت کار روہت شیٹھی کی ہدایتکار میں بننے والی فلم”سمبا“ میں اداکارہ پریاپرکاش کو کاسٹ کرلیا گیا ہے۔ فلم میں اداکارہ مختصر لیکن اہم کردار ادا کرتی نظر آئیں گی ۔

اس کردار کے لئے پریاپرکاش کے ساتھ اداکارہ عالیہ بھٹ، شردھا کپو، جھانوی کپور اور سارہ علی خان کا نام لیا جارہا تھا تاہم پریااپنی مقبولیت سے باقی تمام اداکاراﺅںکو پیچھے چھوڑتے ہوئے یہ کردار حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئیں۔

Back to top button