شوبز

اداکار انوشکا شرما کی فلم”پری“ کا چھٹا ٹیزر جاری

ممبئی(شوبز ڈیسک/میڈیا92نیوز) بالی ووڈ ہاررفلم”پری“ کا چھٹاٹیزر جاری کردیا گیا۔ اداکار انوشکا شرما کی پروڈکشن ہاررفلم”پری“ کا 25سیکنڈ کے دورانیے پر مشتمل 6واں ٹیزر جاری کردیا گیا ہے جس میں متعدد باکسزپر مشتمل الماری کے 2باکس اچانک خود ہی کھل جاتے ہیں اور اس الماری میں انوشکا شرما بھوت کے حلیے میں بیٹھی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔سری دیوی موت کی وجہسے فلم کی ریلیز میں تاخیر ہونے کا امکان ہے۔ انوشکا کی فلم”پری “کل ریلیز ہونا تھی تاہم ابھی تک فلم کی سکریننگ نہیں ہوسکی ہے ۔ بالی ووڈ ہنگامہ کے مطابق”پری“ کے پروڈیوسر پریرناارورا نے کہا کہ وہ اور ان کی ٹیم سری دیوی کی اچانک ہونے والی موت پر تاحال غمزدہ اور حیران ہیں اور ایسی صورتحال میں فلم کی سکریننگ نہیں کی جاسکتی۔ پریانا ارورا کا کہنا تھا کہ سری دیوی کے غم اور انہیں خراج تحسین پیش کرنے کےلئے کری ارج انٹرٹیمنٹ”پری“ کی ہونے والی آج خصوصی سکریننگ کو کینسل کرتی ہے۔

Back to top button