گلوکارہ ایلکا یاگنگ کو این او سی نہیں مل سکا،پاکستان میں شو منسوخ

لاہور(شوبز رپورٹر/میڈیا92نیوز)بالی ووڈ کی مقبول گلوکارہ ایلکا یاگنگ کو پاکستان آنے کی اجازت نہیں ملی جس کے باعث ان کا شو منسوخ کردیا گیا ہے۔ الکایاگنگ نے ایک برطانوی پرموٹر کے ساتھ پاکستان میں کنسٹرٹ کا معاہدہ کیا تھا جس کے لئے انہوں نے 25فروری کو لاہور آنا تھا لیکن انہیں حکومت کی طرف سے این او سی نہیں ملا۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے اسی شو کے لئے نوراں سسٹرز نے آنا تھا لیکن انہیں بھی این او سی نہیں دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

ٹک ٹاکرز کنول آفتاب اور ذوالقرنین نے تھائی لینڈ میں ہوٹل خرید لیا

لاہور: مشہور ٹک ٹاکر جوڑی ذوالقرنین سکندر اور کنول آفتاب نے تھائی لینڈ میں ہوٹل خرید …