لیجنڈ ریسلر شدید بیماری کے بعد کوما میں

رک فلیئر کو ریسلنگ کی دنیا میں لیجنڈ کا درجہ حاصل ہے اور اس وقت وہ انتہائی بیمار اور کوما میں ہے۔

یہ بات امریکی میڈیا کی مختلف رپورٹس میں سامنے آئی ہے۔

سولہ بار ورلڈ چیمپئن رہنے والے رک فلیئر جب ہسپتال میں داخل ہوئے تو ان کے ترجمان نے اسے معمول کے طبی معائنہ قرار دیا تھا۔

تاہم چند گھنٹوں بعد ترجمان نے تسلیم کیا کہ ریسلنگ لیجنڈ کی حالت ٹھیک نہیں اور ہمیں سابق ریسلر کے لیے پرستاروں کی دعاﺅں کی ضرورت ہے جنھیں اس وقت مشکل طبی مسائل کا سامنا ہے۔

ڈبلیو ڈبلیو ای کے ہال آف فیمر مائیکل ہیز نے بھی رک فلیئر سے ملاقات کے بعد بتایا کہ ان کی حالت زیادہ اچھی نظر نہیں آتی۔

ایک اور رپورٹ کے مطابق رک فلیئر اس وقت طبی لحاظ سے کوما میں ہے، تاہم انہیں کس بیماری کی وجہ سے اس کا سامنا ہوا، یہ تاحال علم نہیں ہوسکا۔

مگر بیشتر حلقوں کا ماننا ہے کہ ریسلنگ لیجنڈ کو دل کے مسائل کا سامنا ہے جس کا اعتراف وہ اپنی سوانح حیات میں بھی کرچکے ہیں۔

خیال رہے کہ رک فلیئر کافی عرصہ پہلے ریسلنگ کی دنیا کو خیرباد کہہ چکے ہیں مگر وہ اب بھی اکثر ڈبلیو ڈبلیو ای میں نظر آتے ہیں، اور انہیں رواں ہفتے بھی ایک شو میں مہمان ریفری کی حیثیت سے شریک ہونا تھا۔

ان کی بیٹی شیرولیٹ اس وقت ڈبلیو ڈبلیو ای میں سرگرم ہیں اور کئی بار چیمپئن رہ چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سینئر اداکار سہیل اصغر انتقال کرگئے

لاہور: پاکستان کے سینئر اداکار سہیل اصغر انتقال کرگئے۔ اہلیہ نے سہیل اصغر کے انتقال …