جیا علی کی بڑی اسکرین پر دوبارہ آمد: چاہنے والوں کیلیے بڑاسرپرائز

لاہور(شوبزرپورٹر/میڈیا 92نیوز) اداکارہ و ماڈل جیا علی نے کہا ہے کہ بڑی اسکرین پر دوبارہ آنا میرے چاہنے والوں کیلیے سرپرائز ہوگا۔

’’ایکسپریس‘‘ سے گفتگوکرتے ہوئے جیا علی نے کہا کہ میں چاہتی توپہلی بڑی کامیابی کے ملنے پربھٹک جاتی مگرمیں نے ایسا نہ کیا اورثابت قدمی کے ساتھ اپنا فنی سفرشروع کیا جوآج تک جاری ہے۔ اس دوران فیشن، فلم اورٹی وی کے شعبوں میں بہت کام کیا اورآنے والے دنوں میں ناظرین مجھے منفردکرداروں میں دیکھیں گے جہاں تک بات بڑی اسکرین پر دوبارہ آنے کی ہے تویہ میرے چاہنے والوں کیلیے سرپرائز ہوگا۔

اداکارہ نے کہا کہ فیشن کی دنیا میں قدم رکھا اوروہاں سے بہترکام کرتے ہوئے ایک دن بڑے پردے کیلیے منتخب ہوئی۔ پہلی ہی فلم نے راتوں رات شہرت کی بلندیوں پرپہنچادیا۔ انہوں نے بتایا کہ ماریشس جیسی دنیا کی خوبصورت لوکیشن پر عکسبند ہونے والی فلم نے جہاں مجھے ایک نئی پہچان دی، وہیں مجھے اپنی کامیابی کی ذمے داری بھی محسوس ہونے لگی۔

یہ بھی پڑھیں

باتیں بنانا چھوڑیں اور ووٹ ڈال کر اپنا حق استعمال کریں، بشریٰ انصاری

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل …