ہریتھک کی پاپڑ بیچنے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

ممبئی(شوبز ڈیسک/میڈیا 92نیوز) بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو ہریتھک روشن کی پاپڑ فروخت کرنے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بالی ووڈ میں بہت سے فنکاروں کی کامیابی کی بنیادی وجہ اُن کی محنت ہے جو وہ کرداروں کو حقیقی رنگ بھرنے کے لیے کرتے ہیں اور بعض اوقات کچھ فنکار کردار کو اپنانے کے لیے ذہنی طور پر اس حد تک ڈوب جاتے ہیں کہ بعد میں بھی وہ خود کو ویسا ہی محسوس کرتے ہیں۔اس کی ایک مثال حالیہ فلم پدماوت میں خلجی کا کردار نبھانے والے رنویر سنگھ کی ہے اور ہریتھک نے بھی سڑکوں پر پاپڑ ایسے بیچے کہ کوئی انہیں پہچان بھی نہیں سکا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو ہریتھک روشن کی انٹرنیٹ پر وائرل ہونی والی تصویر درحقیقت جے پور میں جاری اُن کی فلم ’سپر 30‘ کی شوٹنگ کا ایک سین ہے جس میں وہ پاپڑ بیچتے نظر آرہے ہیں دلچسپ بات یہ ہے کہ
رپورٹس کے مطابق اپنے اس کردار کو نبھانے کے لیے ہریتھک روشن کافی محنت کر رہے ہیں جس کے لیے انہوں نے اپنا وزن بھی اس حد تک کم کرلیا کہ اپنے خوبصورت جسم کو کمزور جسم کی شکل میں تبدیل کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ ناڈیا والا گرینڈ سن کے بینر تلے بننے والی فلم ’سپر 30‘ میں ہریتھک روشن بھارتی ریاضی دان آنند کمار کا کردار نبھا رہے ہیں جو کہ 25 جنوری 2019ء میں سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

یہ بھی پڑھیں

باتیں بنانا چھوڑیں اور ووٹ ڈال کر اپنا حق استعمال کریں، بشریٰ انصاری

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل …