سلویسٹر اسٹیلون (شوبز ڈیسک/میڈیا 92نیوز)ہالی وڈ اداکار سلویسٹر اسٹیلون کی موت کی خبریں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگیں تاہم انگلش فلموں کے سپر ہیرو نے ان خبروں کو بے بنیاد قرار دے کر اس کی تردید کردی ہے۔
سلویسٹر اسٹیلون ہالی وڈ فلموں میں ایکشن کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ دنیا بھر میں بے حد مقبول ہیں۔
فلم ’ریمبو‘ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے سلویسٹر اسٹیلون کے حوالے سے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کرنے لگیں کہ وہ کینسر جیسے موذی مرض کے باعث انتقال کرگئے ہیں۔
یہ خبر دنیا بھر میں موجود ان کے مداحوں کے لیے حیران کن تھی اور وہ کچھ وقت کے لیے افسردہ بھی ہوئے۔
سلویسٹر اسٹیلوں کے مداح ان موت کی خبروں کی تصدیق کے حوالے سے فکرمند تھے تاہم اس حوالے سے خود ہی ’ریمبو‘ نے ان خبروں کو افواہ قرار دیتے ہوئے اپنے زندہ ہونے کی خبر دی۔