شوبز

راج کپور آج بھی شائقین کے دلوں میں زندہ ہیں‘ رشی کپور

ممبئی(شوبزڈیسک/میڈیا92نیوز)بالی وڈ اداکار رشی کپور کا کہناہے کہ ان کے والد راج کپور آج بھی شائقین کے دلوں میں زندہ ہیں۔ایک انٹرویو میں رشی کپور کا کہناتھا کہ آج جب لوگ ان کے والد کے متعلق ان سے دریافت کرتے ہیں تو انہیں پتہ چلتا ہے کہ ان کے والد آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔

رشی کپور اپنے بھائیوں رندھیر کپور، راجیو کپور کے ساتھ حال ہی میں راج کپو رکے اعزاز میں منعقدہ دی راج کپور ایوارڈ ز پروگرام میں شامل تھے۔ انہوں نے کہا کہ میرے والد کے انتقال کو 30برس گزر چکے ہیں لیکن آج بھی لوگوں کے دلوں پر راج کرتے ہیں۔

Back to top button