شوبز

ہمیشہ معیاری کام کی تلاش میں رہتی ہوں، ماڈلنگ واداکاری باقاعدگی سے کر رہی ہوں، اداکارہ جیا علی

لاہور(شوبز رپورٹر/میڈیا92نیوز)معروف اداکارہ اور ماڈل جیا علی نے کہا ہے کہ میں ہمیشہ معیاری کام کی تلاش میں رہتی ہوں اور اب میں نے ماڈلنگ کے ساتھ ساتھ اداکاری بھی باقاعدگی سے کر رہی ہوں ۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے جیا علی نے کہا کہ بے شمار فلموں کی آفرز ہوئی مگر میں نے ہر آفر قبول نہ یں کرتی اور صرف چند فلموں میں ہی کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے بہت کم اداکاری صرف اس لیے کی کیونکہ میں ہمیشہ اچھے اور معیاری کام کی تلاش میں رہتی ہوں اگر میں سب فلموں میں جن کی مجھے آفرز ہوئی تھی کام کرتی تو آج میرے نام کے ساتھ فلموں کی ایک لمبی لسٹ موجود ہوتی

Back to top button