’’طیفا ان ٹربل ‘‘۔۔۔ علی ظفر کی بطور ہیرو ‘ رائٹر اور موسیقار پہلی پاکستانی فلم

لاہور(شوبز رپورٹر/میڈیا92نیوز)پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر کی آنے والی پہلی پاکستانی فلم طیفا ان ٹربل کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔علی ظفرمتعدد بولی وڈ فلموں میں جلوہ گر ہوچکے ہیں، تاہم ’’طیفا ان ٹربل‘ ‘ان کی پہلی پاکستانی فلم ہے۔ فلم کا مرکزی کردار بھی وہ خود کر رہے ہیں،جب کہ وہ اس فلم کے شریک لکھاری بھی ہیں یہی نہیں اس فلم کی موسیقی بھی انہوں نے خود ترتیب دی ہے۔جب کہ فلم کی خاص بات یہ ہے کہ اس کے ذریعے ڈائریکٹر احسن رحیم کی بھی یہ پہلی ڈائریکٹوریل فلم ہے کامیڈین ایکشن فلم کی مرکزی اداکارہ مایا علی بھی اسی فلم کے ذریعے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کرنے جا رہی ہے طیفا ان ٹربل‘ کے جاری کیے گئے تیس سیکنڈ دورانیے کے ٹیزر میں ورسٹائل اداکار جاوید شیخ کو گنجان شہر کی ایک فلیٹ میں ایک شخص سے یہ تفتیش کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے کہ ’طیفا کون ہے۔

یہ بھی پڑھیں

باتیں بنانا چھوڑیں اور ووٹ ڈال کر اپنا حق استعمال کریں، بشریٰ انصاری

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل …