گلوکاری سمیت تمام شعبوں میں بھرپور محنت کر رہی ہوں: عینی طاہرہ

لاہور(شوبز رپورٹر/میڈیا92نیوز)گلوکارہ عینی طاہر ہ نے کہا ہے کہ گلوکاری ، اداکاری اور کاروبار تمام شعبوں بھرپور محنت کر رہی ہوں۔اپنے ایک انٹر ویو میں گلوکارہ عینی طاہر ہ نے کہا کہ گلوکاری ، اداکاری اور کاروبار تمام شعبوں میں اپنے کام میں پختگی لانے کے لئے بھرپور محنت کر رہی ہوں مگر میری پہلی ترجیح شوبز ہے مجھے بچپن سے ہی آرٹ سے جنون کی حد تک لگا ہے ، میری ذاتی رائے ہے کہ کمپیئرنگ اور گلوکاری مشکل ترین شعبہ ہے اور میرے خیال میں سارے شعبے احساسات کے اظہار کا بہترین ذریعہ ہے۔اپنی گلوکاری میں نکھار پیداکرنے کے لئے روزانہ دو گھنٹے ریاض کرتی ہوں نئے گلوکاروں کو چاہیے کہ گلوکاری کے میدان میں کامیابی پانے کے لئے میوزک کی بنیادی تعلیم حاصل کر لیں ۔

یہ بھی پڑھیں

باتیں بنانا چھوڑیں اور ووٹ ڈال کر اپنا حق استعمال کریں، بشریٰ انصاری

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل …