معروف فلمسازکے امیتابھ بچن اور کنگنا رناوت سے رابطے کیوں شروع کر دئیے؟

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک/میڈیا92نیوز) بالی ووڈ فلم ساز آرہکی نے اپنی نئی فلم کیلئے امیتابھ بچن اور کنگنا رناوت سے رابطے شروع کردئیے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ساز آرہکی نے فلم’’پیڈمین‘‘ کے بعد اپنی نئی فلم کیلئے امتیابھ بچن اورکنگنا رناوت سے رابطے شروع کردئیے ہیں۔ فلم میں کنگنارناوت ایک معذور لڑکی جبکہ امیتابھ بچن اس کے استاد کا کردار کریں گے۔ توقع کی جارہی ہے کہ آرہکی سے آئندہ ہفتے امیتابھ بچن اور کنگنا رناوت کا معاہدہ طے پایاجائیگا اور اس بات کا باضابطہ اعلان رواں ماہ کے آخر میں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

ٹک ٹاکرز کنول آفتاب اور ذوالقرنین نے تھائی لینڈ میں ہوٹل خرید لیا

لاہور: مشہور ٹک ٹاکر جوڑی ذوالقرنین سکندر اور کنول آفتاب نے تھائی لینڈ میں ہوٹل خرید …