دنیا بھر کے مقبول ترین اداکاروں کی فہرست جاری،ڈوین جانسن ،دپیکا پڈوکون اورپریانکا چوپڑا نے بڑا سرپرائز دیدیا

لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک/میڈیا 92نیوز) دنیا بھر کے مقبول ترین اداکاروں کی جاری ہونے والی فہرست میں بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے پریانکا چوپڑا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔بین الاقوامی ویب سائٹ ہالی ووڈ رپورٹر نے سوشل میڈیا (فیس بک، ٹوئٹر، انسٹاگرام،یوٹیوب اور گوگل پلس) کے ذریعے دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کرنے والے اداکاروں کی فہرست جاری کی جس کے مطابق اداکارہ پریانکا چوپڑا اور دپیکا پڈوکون ہالی ووڈ اداکاروں کے ساتھ فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔دپیکا پڈوکون اور پریانکا چوپڑا نے بھارتی فلم انڈسٹری کے ساتھ ہالی ووڈ میں بھی خوب نام کمایا یہی وجہ ہے کہ بالی ووڈ کی دیگر اداکاراؤں کی نسبت دپیکا اور پریانکا کو بین الاقوامی شہرت حاصل ہے اور بیرون ممالک دونوں کے لاکھوں مداح موجود ہیں جو انہیں بے حد پسند کرتے ہیں۔حال ہی میں ریلیز ہوئی فلم’’جومانجی‘‘میں ایکشن اور کامیڈی سے لوگوں کا دل جیتنے والے ہالی ووڈ اداکار ڈوین جانسن فہرست میں پہلا نمبر حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ہالی ووڈ کے مزاحیہ اداکار کیون ہارٹ نے مقبولیت میں دوسرا نمبر حاصل کیا ہے۔حیرت انگیز طور پر بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون دنیا کے مقبول ترین اداکاروں کی فہرست میں تیسرا نمبر خاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہیں۔کہا جارہا ہے کہ فلم’’پدماوت‘‘کو تنازعات کے باعث ملنے والی شہرت سے دپیکا کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

باتیں بنانا چھوڑیں اور ووٹ ڈال کر اپنا حق استعمال کریں، بشریٰ انصاری

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل …