نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک/میڈیا 92نیوز) انسٹا گرام دنیا بھر میں70کروڑ سے زائد افراد استعمال کرتے ہیں جس پر روزانہ ہی کروڑوں تصاویر پوسٹ ہوتی ہیں اگر آپ فیس بک کی اس فوٹو شیئرنگ ایپ کو استعمال کرتے ہیں تو آپ کو دگر افراد کی تصاویر پر ہزاروں لائیکس دیکھ کر حیرت ہوتی ہوگی مگر آپ تک کوئی بھی تصویر ڈیڑھ کروڑ لائیکس کا سنگ میل عبور نہیں کرسکتی تھی مگر اب یہ اعزاز آخر کار ایک شخصیت نے اپنے نام کرلیا، جی ہاں گزشتہ دنوں بچی کو جنم دینے والی رئیلٹی ٹی وی سٹار اور معروف ماڈل کیلی جینز نے انسٹا گرام میں سب سے زیادہ لائیک کی جانے والی تصویر کااعزاز اپنے نام کرلیا۔ اس ماڈل نے گزشتہ روز اپنی نومولود بیٹی کی پہلی تصویر اور نام انسٹا گرام پر شیئر کیے اور لگتا ہے کہ لوگوں کے دل جیت لیے۔ یکم فروری کو پیدا ہونے والی بچی کا نام کیلی نے سٹرومی وپسٹر رکھا ہے اور تصویر میں وہ اپنی ماں کے انگوٹھے کو تھامے ہوئے نظر آرہی ہے۔ اس تصویر کو صرف ایک دن کے اندر ڈیڑھ کروڑ سے زائد بار لائیک کیا جاچکا ہے اور لگتا ہے کہ دو کروڑ کا سنگ میل بھی طے کرسکتی ہے۔
