ہالی ووڈ کے مقبول ترین جوڑے انجلینا جولی اور بریڈپٹ کے درمیان صلح کی کوشش

لاس اینجلس(مانیٹرنگ ڈیسک/میڈیا 92نیوز) انجلینا جولی اور بریڈپٹ کے درمیان صلح کی کوشش ، ہالی ووڈ کے ماضی کے مقبول ترین جوڑے بریڈیٹ اور انجلینا جولی کی درخواست پر طلاق کے مقدمے کی کارروائی عارضی طور پر روک دی گئی ۔ میڈیا کے مطابق بریڈپٹ اور انجلینا نے گزشتہ برس ستمبر میں طلاق کی درخواست دی تھی ۔بریڈپٹ اپنے بچوں کو اپنی تحویل میں رکھنا چاہتے تھے لیکن عدالت کی جانب سے بچے انجلینا کو سونپ دئیے گئے اور بریڈکو ان سے ملنے کی اجازت دے دی۔ انہوں نے عدالت کو درخواست دی کہ وہ اس سلسلے میں مذاکرات کررہے ہیں اور مقدمے کی کارروائی معطل کی جائے جو منظور کرلی گئی۔ خیال رہے کہ بالی ووڈ کی معروف اداکارہ انجلینا جولی نے2016ء میں بریڈپٹ سے طلاق کی درخواست دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

باتیں بنانا چھوڑیں اور ووٹ ڈال کر اپنا حق استعمال کریں، بشریٰ انصاری

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل …