ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک/میڈیا92نیوز) ہالی ووڈ کی صف اول کی اداکارائوں میں شامل دیپکا پڈوکون نے اپنی زندگی کی 32بہاریں دیکھ لیں ۔5جنوری 1986ء کو ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں مشہور بھارتی بیڈمنٹن سٹارپرکاش پڈوکون کے گھر جنم لینے والی دیپکا پڈوکون نے شوبز گیرئیر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا۔اپنی پہلی ہی بالی ووڈ فلم سے بے شمار ایوارڈ اور اعزازات سمیٹنے والی دیپکا نے اس کے بعد ہائوس فل، بچنا اے حسینوں، چاندنی چوک ٹو چائنا، لو آج کل ، لفنگے پرندے، کھیلیں ہم جی جان سے،آرا کشن ،دیسی بوائز، کاک نیل ، ریس ٹو اوردیگر فلموں میں کام کیا۔
