اسلام آباد:مسلم لیگ ن کو اپنے پاور شو کا آغا ز کرتے ہی ملے جلے تاثرات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ کوئی ن لیگ کے حق میں آواز اٹھا رہا ہے تو کوئی ن لیگ کے پاور شو کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہا ہے۔
معروف اداکارہ وینا ملک شوبز کے بعد اب سیاست کے میدان میں بھی جوہر دکھا رہی ہے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ن لیگ کے خلاف اپنے پیغام میں کہا ہے کہ "لاہور میں عوام کی ہمدردیاں سمیٹنے والے یہ جان لیں کہ عوام چوروں اور لٹیروں کو مسترد کر چکے ہیں” ۔
انہوں نے اپنی ایک اور ٹویٹ میں کہا "کنٹینر کنٹینرکرتے،وے میں آپ کنٹینر ہوئی۔چور چور آکھو مینو شریف نا آکھو کوئی”
