فقرے رٹنز کے ٗچوچےٗ کو مستقبل دکھائی دیتا ہے

بولی وڈ کی آنے والی مزاحیہ فلم فقرے رٹنز کا ٹیزر جاری کردیا گیا، جس میں فلم کی پہلی سیریز کے چاروں مرکزی اداکاروں کو دکھایا گیا ہے۔
اس سیریز کی پہلی فلم 2013 میں آئی تھی، گزشتہ ہفتے ہی فقرے رٹنز کی پہلی جھلک جاری کی گئی تھی، جس میں اداکاروں کے چہروں کو ایموجیز میں چھپایا گیا تھا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ فقرے رٹنز کے ٹیزر میں ریچا چڈا کو بھی دکھایا گیا ہے، جس سے متعلق پہلے کہا جا رہا تھا کہ شاید وہ اس فلم کا حصہ نہ ہوں۔
فلم کی مرکزی کاسٹ میں ریچا چڈا، پلکت سمرت، ورن شرما، علی افضل، منجوت سنگھ اور وشاکھا سنگھ شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سینئر اداکار سہیل اصغر انتقال کرگئے

لاہور: پاکستان کے سینئر اداکار سہیل اصغر انتقال کرگئے۔ اہلیہ نے سہیل اصغر کے انتقال …