اداکارہ ماہرہ خان کو میں نے فلموں میں متعارف کروایا: عاطف اسلم

لاہور (میڈیا پاکستان): ملک کے نامور گلوکار عاطف اسلم نے کہا ہے کہ ماہرہ خان کو میں نے فلموں میں متعارف کروایا، میرے کہنے پر نامور ہدایت کار شعیب منصور نے انہیں فلم بول میں کاسٹ کیا۔
گزشتہ روز میڈیا سے بات کرتے ہوئے عاطف اسلم نے کہا کہ شعیب منصور نے ماہرہ کو فلم میں کاسٹ کرنے سے پہلے مجھ سے پوچھا کہ تم کس اداکارہ کے ساتھ کام کرنا پسند کرو گے۔ انہوں نے دو، تین اداکاراؤں کے نام میرے سامنے رکھے، لیکن میں نے ماہرہ کے لیے ہامی بھری حالانکہ وہ بہت جونیئر تھی۔
عاطف اسلم نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ بھارتی فلموں میں ہماری اداکارائیں عمدہ کام کر رہی ہیں لیکن صبا قمر نے ہندی میڈیم میں غیر معمولی اداکاری کی جسے بہت سراہا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سینئر اداکار سہیل اصغر انتقال کرگئے

لاہور: پاکستان کے سینئر اداکار سہیل اصغر انتقال کرگئے۔ اہلیہ نے سہیل اصغر کے انتقال …