ممبئی (ایجنسیاں)بولی وڈ فلم ”بادشاہو “ کا گرینڈ ٹریلر ممبئی کے رائل اوپیرا ہاؤس میں جاری کر دیا گیا ۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم ”بادشاہو “ کے حالیہ ٹیزر کے باعث کی پسندیدگی کے بعد فلم ساز فلم ”بادشاہو “ کا گرینڈ ٹریلرممبئی کے رائل اوپیرا ہاؤس میں جاری کردیا گیا ہے ۔اس موقع پر فلم کے کردار اجے دیوگن ،عمران ہاشمی،ودیت جموال،ایلینا ڈی کروز اور ایشا گپتا کے ساتھ ساتھ فلم کے ہدایتکار میلن لوتھریا اور پوری ٹیم نے شرکت کی۔فلم یکم ستمبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی ۔
