کنگ خان نے ٹوئٹر کی جنگ میں دبنگ خان کو مات دے دی

ممبئی(میڈیا نائن ٹو ڈاٹ ٹی وی ) سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے بھارتی فلم انڈسٹری کے دبنگ اداکار سلمان خان کو مات دے دی۔بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان اور سلطان سلمان خان کو فلم انڈسٹری میں ایک دوسرے کا حریف تصور کیاجاتا ہے۔ دونوں کے درمیان ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی دوڑ لگی رہتی ہے جب کہ بھارتی میڈیا بھی شاہ رخ اور سلمان کی فلموں کی ریلیز کے وقت دونوں کی آمدنی کا موازنہ کرتا ہے جس کے مطابق کبھی شاہ رخ سلمان سے آگے نکل جاتے اور کبھی پیچھے رہ جاتے ہیں۔ لیکن یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ دونوں کے پرستاروں کی تعدادکروڑوں میں ہے تاہم ٹوئٹر پر شاہ رخ خان سلمان خان سے بازی لے گئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں ٹوئٹر پر سب سے زیادہ فالوورز نریندرا مودی کے ہیں جس کے بعد بالی ووڈ کے بگ بی آتے ہیں، شاہ رخ خان کے ٹوئٹر پر مداحوں کی تعداد 30.9 ملین ہے اور وہ لسٹ میں تیسرے نمبرپرجب کہ سلمان خان کے مداحوں کی تعداد28.5 ملین ہے اور ان اعداد کے ساتھ وہ شاہ رخ خان سے ایک قدم پیچھے یعنی چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔ اس ریس میں شاہ رخ اور سلمان کے علاوہ بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو اکشے کمار، عامر خان، دپیکا پڈوکون، سچن ٹنڈولکر اور ہرتیک روشن بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سینئر اداکار سہیل اصغر انتقال کرگئے

لاہور: پاکستان کے سینئر اداکار سہیل اصغر انتقال کرگئے۔ اہلیہ نے سہیل اصغر کے انتقال …