لاہور (میڈیا نائن ٹو ڈاٹ ٹی وی )سیشن عدالت نے گلوکارہ حمیراارشد کی خلع کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے حمیراارشد کو آئندہ سماعت پر ریکارڈ سمیت ہر حال میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق گلوکارہ حمیراارشد عدالتی حکم کے باوجود اپنی شہادت ریکارڈ کروانے کے لیے عدالت پیش نہ ہوسکی۔ حمیرا اارشد کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ حمیرا ارشد مصرف ہونے کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہو سکتی۔ گلوکارہ حمیراارشد نے فیملی کورٹ میں خلع کا دعوی دائر کررکھا ہے.. حمیرا ارشد کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ احمدبٹ کے ساتھ مزید زندگی بسر نہیں کرنا چاہتی۔ لہٰذا عدالت خلع کی ڈگری جاری کرنے کے احکامات جاری کرئے۔عدالت نے حمیرا ارشد کے وکلاء کی استدعا کو منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 11 دسمبر تک کے لیے ملتوی کردی۔
