انڈین فلم فیسٹیول میں ستاروں کے جلوے

ممبئی (ایم نائن ٹو ڈاٹ ٹی وی ) بھارت کے بڑے فلمی میلوں میں شمار ہونے والے ’انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا‘(آئی ایف ایف آئی) کی رنگا رنگ تقریب میں نہ صرف بولی وڈ بلکہ ایران، کینیڈا اور دیگر ممالک کی فلم انڈسٹری کی شخصیات نے بھی شرکت کی۔آئی ایف ایف آئی ایوارڈ کا شمار ایشیا کے بڑے فلمی میلوں میں بھی ہوتا، یہ میلہ ہر سال بھارت کی ریاست گوا کی حکومت، یونین حکومت کی وزارت انفارمیشن اینڈ براڈکاسٹنگ اور ڈائریکٹوریٹ آف فلم فیسٹیول کے تعاون سے کیا جاتا ہے۔آئی ایف ایف آئی کا رواں ماہ 20 سے 28 نونمبر تک جاری رہنے والا فیسٹیول 48 واں فیسٹیول ہے، اس کا پہلا فیسٹیول 1952 میں منعقد کیا گیا تھا۔48 ویں فلم فیسٹیول میں مجموعی طور پر دنیا کے 82 ممالک کی 195 فلمیں نمائش کے لیے پیش کی جائیں گی، جب کہ اس میں 10 عالمی و ایشیائی فلموں سمیت بھارت کی 64 فلموں کے پریمیئرز بھی ہوں گے۔فلم فیسٹیول میں امیتابھ بچن کو ’پرسنالٹی آف دی ایئر‘ جب کہ کینیڈین فلم میکر ایٹم ایگویان کو ’لائیف ٹائم اچیومنٹ‘ ایوارڈ سے نوازا گیا۔آئی ایف ایف آئی میں فلمی ستاروں، پروڈیوسرز، فلم سازوں اور اعلیٰ شخصیات کو بھی مختلف ایوارڈز سے نوازا گیا۔
شردھا کپور کے اسٹائل کے بھی چرچے رہے۔

شاہد کپور فیسٹیول میں فوٹوگرافرز کی توجہ کا مرکز رہے

حال ہی میں فلمی کیریئر شروع کرنے والی خوبرو اداکارہ جھانوی کپور بھی شامل ہوئیں

شویتا ترپاتھی بھی ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرتی نظر آئیں

اداکارہ ڈیانا پینٹی نے بھی ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرے

شاہ رخ خان نے فیسٹیول کے آغاز میں ہی پرفارمنس کی

ورسٹائل اداکار نانا پاٹیکر نے فیسٹیول کے سیشنز میں شرکت کی

سری دیوی نے بھی فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی

رادھیکا آپٹے اور راج کما راؤ نے پہلے دن فیسٹیول کی میزبانی کی

اداکارہ و ماڈل سیامی بھی فیسٹیول میں شریک ہوئیں

سری دیوی اپنے شوہر بونی کپور اور بیٹی جھانوی کپور کے ساتھ پہلے دن ہی فیسٹیول میں شریک ہوئیں

یہ بھی پڑھیں

سینئر اداکار سہیل اصغر انتقال کرگئے

لاہور: پاکستان کے سینئر اداکار سہیل اصغر انتقال کرگئے۔ اہلیہ نے سہیل اصغر کے انتقال …