’’ڈان تھری‘‘ دپیکا ان…پریانکا آئوٹ

ممبئی (ایم نائن ٹو ڈاٹ ٹی وی ) بھارتی فلم انڈسٹری میں دپیکا پڈوکون اور پریانکا چوپڑا کا شمار صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے جب کہ دونوں نے فلم ’باجی راؤ مستانی‘ میں بہترین اداکاری کی وجہ سے نہ صرف متعدد ایوارڈز اپنے نام کیے بلکہ مداحوں کے ساتھ ساتھ ہدایت کاروں کو بھی اپنا گرویدہ کررکھا ہے تاہم اب دپیکا نے فلم ’ڈان‘ کے تیسرے سیکوئل سے پریانکا کو ٖآؤٹ کردیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کچھ روز قبل معروف فلمساز رطیش سدھوانی نے ’ڈان‘ کا تیسرے سیکوئل بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ پہلے دونوں سیکوئل کی طرح اس میں بھی بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان ہی مرکزی کردار ادا کریں گے لیکن اُن کے مد مقابل فلم کے دونوں سیکوئل میں ’جنگلی بلی‘ کا کردار نبھانے والی پریانکا چوپڑا تیسرے سیکوئل میں شامل نہیں ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں

سینئر اداکار سہیل اصغر انتقال کرگئے

لاہور: پاکستان کے سینئر اداکار سہیل اصغر انتقال کرگئے۔ اہلیہ نے سہیل اصغر کے انتقال …