لاہور (ایم نائن ٹو ڈاٹ ٹی وی ) ادکارہ میرا کی تکذیب نکاح کی درخواست پر کیس کی سماعت ادکارہ میرا کے والد نے اپنی بیٹی کے نکاح کے متعلق اپنا بیان قلمبند کروا دیا۔تفصیلات کے مطابق فیملی جج بابر بدیم نے ادکارہ میرا کے تکذیب نکاح کیس کی سماعت کی تو میرا کے والد نے بطور گواہ اپنا بیان قلمبند کروایا جس میں کہا گیا کہ میری بیٹی کا کسی عتیق الرحمان سے نکاح یا شادی نہیں ہوئی ،میرا میری اجازت کےبغیر نکاح نہیں کرسکتی۔ عتیق الرحمان نامی شخص جھوٹ پر مبنی کاغذات دکھا کر عدالت کا وقت ضائع کر رہا ہے عدالت نے میرا کے والد کی شہادت قلمبند کرتے ہوئے کیس کی سماعت دو روز کے لیے ملتوی کردی اور آئندہ سماعت پر وکلاء کو باپ کے بیان پر بحث کے لیے طلب کرلیا۔
