ممبئی(میڈیا نائن ٹو ڈاٹ ٹی وی) کرن جوہر نے اپنی نئی فلم ’’اسٹوڈنٹ آف دا ائیر 2‘‘کا پوسٹر جاری کردیا ہے جس میں ٹائیگر شیروف مرکزی کردار اداکررہے ہیں۔نامور بالی ووڈ فلمساز کرن جوہر کی 2012 کی بلاک بسٹر فلم ’’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘‘ کو فلم بینوں نے بے انتہا پسند کیا تھا، فلم میں کرن جوہر نے 3 نئے نوجوان اداکاروں سدہارت ملہوترا، ورن دھون اور عالیہ بھٹ کو متعارف کرایا تھا اور مداحوں کی جانب سے تینوں نوجوان اداکاروں کی اداکاری کو بے حد سراہا گیا تھا۔
فلم کی بھرپور کامیابی کے بعد کرن جوہر نے ’’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘‘ کا سیکوئل بنانے کا اعلان کیا جس میں مرکزی کردار کے لیے ٹائیگر شروف کو کاسٹ کیا گیا ہے، اب کرن جوہر نے ’’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر2‘‘ کا پوسٹر بھی جاری کردیا ہے جس میں ٹائیگر شروف انتہائی مستی کے موڈ میں نظر آرہے ہیں جب کہ کرن جوہر نے کہا ہے کہ اب کالج نئے طالب علموں کے کھل گیا ہے۔
ابھی تک فلم ’’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘‘ کے سیکوئل میں اداکار ٹائیگر شروف کے مدمقابل کسی بھی اداکارہ کو فائنل نہیں کیا گیا ہے اور فلم کی ہیروئن کے لیے نئے چہرے کی تلاش کا سلسلہ بھی جاری ہے تاہم فلم کس حد تک فلم بینوں کو متاثر کرنے میں کامیاب ہوگی یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا۔
