میرے رشتے داروں کو نامعلوم افراد نے اغواءکرلیا ،سٹیج اداکارہ عدالت پہنچ گئی

لاہور (میڈیا نائن ٹو ڈاٹ ٹی وی )سیشن عدالت میں سٹیج اداکارہ ہنی شہزادی نے نامعلوم افراد کے خلاف اندراج مقدمے کی درخواست دائر کردی ہے۔ادکارہ ہنی شہزادی نے دائر درخواست میں اپنے وکیل کی وساطت سے موقف اختیار کیا ہے کہ نامعلوم افراد نے میرے دو رشتے ادروں کو لاہور سے اغوا ءکرلیا ہے۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ پولیس میں اندراج مقدمے کی درخواست دی تاہم جوہڑٹاون پولیس نے تاحال مقدمہ درج نہیں کیا۔درخواست گزار کا کہنا ہے کہ خدشہ ہے کہ دونوں کو قتل نہ کردیا جائے جس پر عدالت نے متعلقہ تھانے سے آئندہ سماعت پررپورٹ طلب کرلی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

سینئر اداکار سہیل اصغر انتقال کرگئے

لاہور: پاکستان کے سینئر اداکار سہیل اصغر انتقال کرگئے۔ اہلیہ نے سہیل اصغر کے انتقال …