ٹائی ٹینک ایک بار پھر سینماؤں میں دھوم مچانے کو تیار

نیویارک (میڈیا نائن ٹو ڈاٹ ٹی وی ) ٹائی ٹینک ایک بار پھر سنیماؤں میں دھوم مچانے کو تیار‘ ریلیز کے بیس برس مکمل ہونے پر فلم یکم دسمبر کو پھر سے بڑے پردے کی زینت بنائی جارہی ہے۔ہدایتکار جیمز کیمرون کی فلم ٹائی ٹینک دسمبر 1997 میں سنیماؤں میں آئی تو دنیا بھر میں تہلکہ مچادیا۔ مشہور زمانہ بحری جہاز ٹائی ٹینک کے ڈوبنے کے دل کو دکھانے والے حادثے کو بڑے پردے پر کچھ اس طرح کیا گیا بیان کہ فلم نے چند ہی دنوں میں کھڑکی توڑ کامیابیسمیٹ کر شاندار کاروبار کیا۔ لیونارڈ ڈی کیپریو اور کیٹ ونسلیٹ کی شاندار اداکاری پر فلم کو 11 اکیڈمی ایوارڈز سے نوازا گیا۔فلم کی ریلیز کو اس دسمبر میں پورے 20 برس مکمل ہوجائیں گے۔ جبھی کیا گیا ہے اس بات کا ارادہ کہ ٹائی ٹینک ایک بار پھر سنیماؤں کی زینت بنائی جائے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹائی ٹینک ایک ہفتے کیلئے یکم دسمبر سے امریکی سنیماؤں میں دیکھی جاسکے گی۔

یہ بھی پڑھیں

سینئر اداکار سہیل اصغر انتقال کرگئے

لاہور: پاکستان کے سینئر اداکار سہیل اصغر انتقال کرگئے۔ اہلیہ نے سہیل اصغر کے انتقال …