’’مجھ سے بار بار فحش حرکت کرنے کو کہا گیا‘‘ اداکارہ نے ایسا انکشاف کر دیا، ہر کوئی دنگ رہ گیا

(M92)آسٹریلوی اداکارہ ریبل ولسن انٹرٹینمنٹ کی دنیا میں جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کے بارے میں بتانے والی نئی ہالی وڈ سٹار ہیں۔ایک سلسلہ وار ٹویٹس میں ریبل ولسن نے الزام لگایا کہ ’ایک اعلیٰ درجے کے مرد سٹار‘ نے ان سے بار بار ایک فحش حرکت کرنے کو کہا تھا۔انھوں نے کہا کہ ’میں نے ایسا کرنے سے انکار کر دیا کیونکہ یہ سب انتہائی برا تھا۔اداکارہ ریبل ولسن نے کہا کہ اس سٹار جن کا نام ظاہر نہیں کیا گیا کے دوست نے ان کے کمرے سے جانے سے قبل اس سارے واقعے کی ویڈیو بھی بنانے کی کوشش کی تھی۔انھوں نے فلم سٹوڈیو سے اس جھگڑے کی شکایت بھی کی لیکن ان کا کہنا ہے کہ ’بعد میں انھیں اسی سٹار کے نمائندوں میں سے ایک نے دھمکایا تھا۔اداکارہ نے ایک اور واقعے کی جانب بھی اشارہ کیا جو ان کے بقول ’ایک ٹاپ ڈائریکٹر کے ساتھ ہوٹل کے کمرے میں پیش آیا تھا۔انھوں نے بتایا کہ ’جسمانی طور پر کچھ نہیں ہوا تھا کیونکہ اسی وقت اس ڈائریکٹر کی بیوی کی فون کال آگئی اور انھوں نے اپنے شوہر کو اداکاراؤں کے ساتھ سونے پر گالیاں دینا شروع کر دیا، اور اسی دوران میں وہاں سے فوراً نکل گئی۔ولسن نے مزید کہا کہ ’اگر میں ایسے رویے دیکھتی ہوں، اگر ایسا میرے ساتھ یا کسی اور کے ساتھ جسے میں جانتی ہوں ہوتا ہے تو میں پھر نرمی کا مظاہرہ نہیں کروں گی۔خیال رہے کہ حالیہ دنوں میں عوامی شخصیات کے خلاف ایسے ہی جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام لگانے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سینئر اداکار سہیل اصغر انتقال کرگئے

لاہور: پاکستان کے سینئر اداکار سہیل اصغر انتقال کرگئے۔ اہلیہ نے سہیل اصغر کے انتقال …