اداکار بلال قریشی نے بیٹی کی خواہش کا اظہار کردیا

لاہور(شوبز رپورٹر)رحال ہی میں اداکار بلال قریشی اور اداکارہ عروسہ بلال کے گھر دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کا نام انہوں نے ‘رومان’ رکھا ہے۔اداکار نے انسٹاگرام پر چھوٹے بیٹے کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا جس پر مداحوں اور شوبز شخصیات نے بڑی تعداد میں انہیں مبارکباد دی۔پوسٹ پر ایک صارف نے کمنٹ کیا کہ میرا بیٹا نہیں ہے، دو بیٹیاں ہیں، دعا کریں اللہ مجھے بھی بیٹا عطا کرے۔نظام الدین نامی صارف کا کمنٹ اس وقت سب کی توجہ کا مرکز بنا جب بلال قریشی نے انہیں جواب دیا اور اپنی خواہش کا اظہار کیا کہ انہیں بھی بیٹی چاہیے۔ اداکار نے جواب میں صارف کے ہی انداز میں لکھا کہ میری بیٹی نہیں ہے، دو بیٹے ہیں، دعا کریں اللہ مجھے بھی بیٹی عطا کرے۔بلال قریشی کا یہ کمنٹ لوگوں کو بے حد پسند آیا اور صارفین نے اداکار کی سوچ کو بھی کافی سراہا۔
ن کو اس حوالے سے تشویش میں ڈال دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سائرہ بھی بیٹی کی طرح تھی اور صدف بھی میری بیٹی کی طرح ہے، بہروز سبزواری

کراچی: پاکستان ٹیلی ویژن کے سینئر اداکار بہروز سبزواری نے اپنی سابق بہو سائرہ یوسف …