بھارتی اداکارارجن کپور بھی پاکستانیوں کے معترف

بمبئی (شوبزڈیسک)عالمی وبا کورونا کی دوسری لہر کے دوران آکسیجن کی کمی اور بھارت میں بدترین صورتحال پر پاکستانیوں کی جانب سے پیش کیے جانے والے تعاون کے ارجن کپور بھی معترف ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو کے دوران ارجن کپور نے پاک بھارت تعلقات سے متعلق گفتگو کی۔بالی وڈ کے لیے پاکستان کے تعاون کے سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اکثریت بالی وڈکی معاون رہی ہے، وہاں ہماری فلموں کے لیے جوش وخروش ، محبت اور غیر مشروط تعاون پایا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں یہ ماننے سے انکار کروں گا کہ فن سرحدوں کو عبورکرتے ہوئے لوگوں کو ایک دوسرے سے رابطے میں نہیں لاسکتا ،آج لوگ یہ نہیں سوچتے کہ صورتحال کیا تھی، لوگ اس صورتحال سے نمٹ رہے ہیں، میں اس کا احترام کرتا ہوں اور مجھے امید ہے اس کو فراموش نہیں کیا جائے گا۔ارجن کپور نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ 6 ماہ بعد چیزیں بہتر ہوجائیں گی لیکن آپ کو یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ کورونا بحران کے وقت کون سے مددگار ہاتھ آپ کی طرف بڑھے جن کا احترام کیا جانا چاہیے، یہ ایک ایسا وقت ہے جب جذبات گونج رہے ہیں اور لوگ اکٹھے ہورہے ہیں، جو بھی سیاسی منظر نامہ ایک یا دو سال قبل تھا اسے پس پشت ڈال رہے ہیں۔اداکار کا کہنا تھا کہ کرکٹ کے علاوہ دونوں ممالک ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں اور امید ہے کہ اس دوستی کو مزید بڑھایاجائے گا۔ارجن کپور نے مزید بتایا کہ ان کی فلم کو پاکستانی شائقین کی جانب سے جو تعاون مل رہا ہے وہ بہت زیادہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

باتیں بنانا چھوڑیں اور ووٹ ڈال کر اپنا حق استعمال کریں، بشریٰ انصاری

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل …