ماہرہ خان کی بھارتی فلم سازوں کے ساتھ مزید کام کرنے کی خواہش

لاہور(نیٹ نیوز)سپر اسٹار ماہرہ خان فلم رئیس کے ذریعے بالی ووڈ میں ڈیبیو سے پاکستان سمیت بھارت میں بھی شہرت سمیٹنے والی شخصیات میں شامل ہیں۔ ماہرہ نے 2017 میں فلم رئیس میں بالی وڈ کنگ شاہ رخ کی اہلیہ کا کردار نبھایا تھا اور وہ اس کے بعد بھی اپنے انٹرویوز میں شاہ رخ کے ساتھ کام کی خواہش کا اظہار کرچکی ہیں۔ایک بار پھر ماہرہ خان نے بالی وڈ فلم سازوں کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیاہے۔بھارتی مصنف انوپما چوپڑا کو دیے گئے ورچوئل انٹرویو کے دوران ماہرہ خان نے اعتراف کیا کہ انہیں بالی وڈ سے کئی مرتبہ کام کی آفرز ہوئیں جنہیں بہترین کانٹینٹ کی وجہ وہ نہیں چھوڑنا چاہتی تھیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ لیکن وہ بالی وڈ میں کام کرنے کے حوالے سے خوفزدہ تھیں اور سوچتی تھیں کہ لوگ کیا سوچیں گے تاہم اب وہ ایسا نہیں سوچتیں، اب ان کا خیال ہے کہ وہ سیاسی باتوں کے لیے اپنے انتخاب کو پیچھے نہیں چھوڑسکتیں، اگر اب ایسا ہوا امید ہے میں تعاون کروں۔

یہ بھی پڑھیں

باتیں بنانا چھوڑیں اور ووٹ ڈال کر اپنا حق استعمال کریں، بشریٰ انصاری

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل …