صباءقمرکوکسی سستے اور ترسے ہوئے عاشق کی بدعا لگ گئی

کراچی ( آن لائن ) بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ صباءقمر کے مداح اکثر یہ سوال کرتے دکھائی دیتے ہیں کہ شادی کب کر رہی ہیں اور آپ کو کوئی ابھی کیوں نہ مل سکا تاہم اب اس سال صباءقمر نے ویلنٹائن ڈے حوالے سے نہایت دلچسپ ویڈیو پیغام شیئر کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق صباءقمر نے انسٹا گرام پر جاری ویڈیو پیغام میں کہا کہ ” مجھے کسی سستے اور ترسے ہوئے عاشق کی بدعا ہے کہ ’ جاصبا قمر ہر سال تجھے ویلنٹائنز ڈے پر اتنا کام ملے کہ تجھے کسی سے ملنے کا ٹائم ہی نہ ملے اور تجھے کوئی ملے بھی نہ ۔“صباءقمر کے ساتھ ویڈیو میں دوسری نظر آنے والی اداکارہ عائشہ گل نے کہا کہ ” تو اچھی بات ہے نا ، کام کریں آپ کو پتہ نہیں کہ قائداعظم کا قول ہے کہ کام کام کام ، دن رات کریں ہم کام ،جس پر اداکارہ ہنستے ہوئے کہا کہ ’ کتنا کام رومینس کرنا ہے ‘ ۔“

یہ بھی پڑھیں

باتیں بنانا چھوڑیں اور ووٹ ڈال کر اپنا حق استعمال کریں، بشریٰ انصاری

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل …