اداکارہ میرا کا رواں سال اکتوبر میں ایک اورشادی رچانے کا موڈ بن گیا

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا نے اپنی شادی کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے ۔ایک ویب شو کے دوران میزبان نے اداکارہ میرا سے اُن کی شادی سے متعلق سوال کیا تو میرا نےموقف اپنایا کہ وہ رواں سال اکتوبر میں شادی کریں گی تاہم اُنہوں نے یہ نہیں بتایا کہ وہ کس سے شادی کرنے والی ہیں۔ ایک اور سوال کے جواب میں میرا نے اداکار شان شاہد کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ انہیں پاکستان فلم انڈسٹری کی سیاست کی کمان سنبھال لینی چاہیے۔دورانِ انٹرویو میرا نے انکشاف کیا کہ وہ جلد ہی ندیم بیگ کی ایکشن فلم میں جلوہ گر ہوں گی تاہم اداکارہ نے فلم کا نام نہیں بتایا۔اداکارہ میرا نےیہ بھی دعویٰ کیا کہ اُنہیں بھارت سے کام کی پیشکش ہوئی تھی لیکن دونوں ممالک کے خراب تعلقات کی وجہ سے وہ پیشکش قبول نہ کرسکیں۔واضح رہے کہ اداکارہ میرا نے سال 2003 اور 2004 میں بھارت کا دورہ کیا تھا اور ان کی پہلی بالی ووڈ فلم ’نظر‘ 2005 میں ریلیز ہوئی تھی۔اس کے بعد میرا نے بالی ووڈ کی دوسری فلم ’کسک‘ میں بھی کام کیا تھا جو سال 2006 میں ریلیز ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

باتیں بنانا چھوڑیں اور ووٹ ڈال کر اپنا حق استعمال کریں، بشریٰ انصاری

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل …